فرنچ اوپن: جوکووچ نے روجر فیڈرر کو پیچھے چھوڑا

   

پیرس۔ دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ نے ہفتہ کے روز کولمبیا کے ڈینیئل ایلہی گلان کو مسلسل سیٹوں ( 6-0 ، 3-6، 6-2) میں شکست دی، اور فرنچ اوپن ٹینس میں ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔ٹاپ سیڈ جوکووچ نے دو گھنٹے اور آٹھ منٹ میں یہ میچ جیت لیا۔ جوکووچ کی کلے کورٹ گرینڈ سلیم فرنچ اوپن میں یہ ان کی 71 ویں فتح اور وہ سب سے زیادہ میچ جیتنے کے معاملہ میں سوئٹزرلینڈ کے روجر فیڈرر کو پیچھے چھوڑ کر دوسرے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ جوکووچ تیسرے دور کے اس مقابلہ میں سات بار گلان کی سروس توڑی۔فرنچ اوپن میں سب سے زیادہ میچ جیتنے کے معاملہ میں 12بار کے فاتح اور گزشتہ چمپئن اسپین کے رافیل نڈال 96-2 کے ریکارڈ کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ جوکووچ کا فرانسیسی اوپن میں 71۔14 کا ریکارڈ ہے جبکہ فیڈرر کے پاس 70۔17 کا ریکارڈ ہے ۔ جوکوچ کی رواں سال 35 میچوں میں یہ 34 ویں جیت ہے اور وہ مسلسل 11 ویں بار فرنچ اوپن کے راؤنڈ 16 میں پہنچ گئے ہیں۔ اس معاملے میں انہوں نے نڈال اور فیڈرر کے 2005 سے 2015 تک مسلسل 11 مرتبہ فرنچ اوپن کے راؤنڈ 16 میں پہنچنے کے ریکارڈ کی برابری کی ہے ۔ سربیا کے کھلاڑی کا کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کے لئے 15 ویں سیڈ روس کے کیرن خاچونوف سے ہوگا جن کے خلاف ان کا 3-1 کریئر ریکارڈ ہے ۔