فرنچ اوپن مئی کے بجائے ستمبر میں کھیلا جائے گا

   

سینٹ پیٹرزبرگ ۔18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث سال کے دوسرے گرانڈ سلام ایونٹ فرنچ اوپن کا رواں برس 20 ستمبر کو آغازہوگا جس کے میچز چاراکتوبر تک جاری رہیں گے۔ ایونٹ کے منتظمین کے مطابق گرانڈ سلام ٹینس ایونٹ کا انعقاد24 مئی سے سات جون تک ہونا تھا لیکن موجودہ حالات میں ممکن نہیں کہ تمام تر تیاریوںکے باوجود اتنے بڑے ٹورنمنٹ کا بروقت انعقاد کیا جا سکے لہٰذا اس کے شیڈول میں تبدیلی لازمی ہوگئی تھی اورفرنچ ٹینس فیڈریشن نے اس ٹورنمنٹ کو ستمبر تک موخرکردیا ہے۔ واضح رہیکہ فرنچ اوپن رواں برس یوایس اوپن کے اختتام کے صرف ایک ہفتے بعد شروع ہوجائے گا لیکن اس فیصلے کا انحصار اس بات پر بھی ہے کہ یو ایس اوپن اپنے شیڈول کے مطابق کھیلا جا سکے۔