فرنیچر کے گودام سے انسانی ڈھانچہ دستیاب

   

حیدرآباد : ایس آر نگر پولیس نے ایک انسانی ڈھانچہ کو برآمد کرلیا ہے جو فرنیچر کے گودام سے دستیاب ہوا ۔ سرقہ کی تحقیقات میں مصروف پولیس کو انسانی ڈھانچہ برآمد ہوا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایس بی آر ہلز کے علاقہ میں واقع ایک فرنیچر کے گودام سے یہ ڈھانچہ برآمد کیا گیا ہے ۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ کسی شخص کا قتل کرنے کے بعد اس کی نعش کو باکس میں بند کردیا گیا ۔ ایس آر نگر پولیس نے فوری طور پر کلوز ٹیم کو طلب کرلیا اور ڈھانچہ کو فارنسک لیباریٹری کو روانہ کردیا ۔ پولیس ایس آر نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔