فروری تک بورڈ امتحان منعقد نہیں ہوں گے

   

نئی دہلی: مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشانگ نے کووڈ۔19 صورتحال کے پیش نظر آئندہ سال فروری تک دسویں اور بارھویں جماعت کے لئے بورڈ امتحانات کے انعقاد کو خارج از امکان قرار دیا۔ آئندہ امتحانات کب منعقد کئے جائیں گے اس کا متعاقب اعلان کیا جائے گا ۔ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد حکومت کوئی فیصلہ کرے گی۔ موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے فروری 2021 تک دسویں اور بارھویں جماعت کے امتحانات منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس سی) نے اس ماہ کے اوائل میں اعلان کیا تھا کہ 2021 ء میں بورڈ امتحان آن لائین نہیں بلکہ تحریری طور پر منعقد ہوں گے۔ ملک بھر میں تمام اسکولس مارچ تک بند رہیں گے تاکہ کورونا پر قابو پایا جاسکے۔