فروری مہینے میں پانچ جھڑپوں کے دوران 7 جنگجو ،دو فوجی اور ایک پولیس اہلکار ہلاک

   

سرینگر: کشمیر میں فروری کے مہینے میں پانچ تصادم آرائیاں ہوئیں جس دوران 7 جنگجو دو فوجی اور ایک پولیس اہلکار از جان ہوئے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ صوبے کشمیر میں فروری کے مہینے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے مابین 5انکاونٹر ہوئے جس دوران سات جنگجو ، دو فوجی اور ایک پولیس اہلکار مارے گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ فروری مہینے میں شوپیاں میں تین، سری نگر میں ایک اور پلوامہ میں ایک انکاونٹر ہوا جبکہ وادی کے سات اضلاع میں اس دوران کوئی تصادم نہیں ہوا ۔ اُن کے مطابق جھڑپوں کے دوران مارے گئے سات جنگجو وں میں سے 6 لشکر طیبہ؍ٹی آر ایف اور ایک حزب سے وابستہ تھا۔ انہوں نے بتایا کہ فروری مہینے میں دو فوجی اور ایک ایس پی او فرائض کی انجام دہی کے دوران جاں بحق ہوئے ۔