فروری 2019 کا پلوامہ حملہ کیس مقامی نوجوان بلال کی گرفتاری

   

سرینگر : این آئی اے نے پلوامہ کے متوطن بلال احمد کو گرفتار کرلیا ہے۔ عہدیداروں نے منگل کو کہا کہ بلال پر گزشتہ سال فروری میں جنوبی کشمیر کے ضلع میں سی آر پی ایف قافلہ پر کئے گئے حملہ کی منصوبہ بندی میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ عام انتخابات کے موقع پر پلوامہ حملہ میں 40 جوان شہید ہوئے تھے ۔