ممبئی ۔ 19؍جنوری ( ایجنسیز )بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ فریدہ جلال نے اداکاروں کی جانب سے آٹھ گھنٹے کی شفٹ کے مطالبہ پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ابتدائی کیریئر کے مشکل دنوں کی کہانی بیان کردی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں اداکاروں کو آج جیسی سہولیات حاصل نہیں تھیں اور طویل اوقات تک کام کرنا معمول کی بات تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس دور میں نہ وینٹی وین ہوتی تھی اور نہ ہی آرام دہ سہولیات، خاص طور پر آؤٹ ڈور شوٹنگ کے دوران حالات بہت سخت ہوتے تھے۔ خاص طور پر ایک خاتون ہونے کے ناطے یہ سب بہت مشکل تھا، میں اپنی والدہ کے ساتھ رہتی تھی اور ہم نے یہ تمام مشکلات مل کر برداشت کیں۔انہوں نے کہا کہ اس شعبے میں آنے سے پہلے لوگوں کو اچھی طرح سوچ لینا چاہیے۔واضح رہے کہ فریدہ جلال اس وقت اپنی آنے والی فلم او رومیو کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جس میں شاہد کپور اور تریپتی ڈمری مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، فلم میں نانا پاٹیکر، دیشا پٹانی، ارونا ایرانی، وکرانت میسی اور اویناش تیواری بھی شامل ہیں، یہ فلم 13 فروری 2026 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔