کوہیر میں سی سی کیمروں کے افتتاحی پروگرام سے ایس پی چندر شیکھر ریڈی کا خطاب
کوہیر /3 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوہیر منڈل کے موضع بلال پور میںضلع سنگاریڈی سپرنٹنڈنٹ مسٹر چندرا شیکھر ریڈی نے 3 لاکھ روپئے کی لاگت سے نصب کردہ 15 سی سی کیمروں کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فرینڈلی پولیس کے اچھے نتائج برآمد ہو رہے ہیں ۔ جرائم پیشہ افراد جرم کرنے کم کردیا ہے ۔ سماج میں ہر کوئی اچھی زندگی گذارنا چاہ رہا ہے ۔ انہوں نے پولیس عہدیداروں کو ہدایت دی کہ روزانہ ایک گاؤں جاکر عوامی نمائندوں اور گاؤں کے دیگر بڑے لوگوں سے ملاقات کرتے ہوئے تمام حالات سے واقفیت حاصل کریں ۔ غیر سماجی افراد کی کونسلنگ کریں ۔ سی سی کیمرے جرائم کو قابو کرنے میں بہت زیادہ معاون ثابت ہورہے ہیں ۔ سی سی کیمرے 24 گھنٹے تیسری آنکھ کا کام کر رہے ہیں ۔ رات اور دن کے اوقات میں سڑک حادثات اور سرقہ کی جو وارداتیں پیش آرہی ہیں ان پر قابو پالیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بس اسٹانڈ ، ریلوے اسٹیشن ، قومی شاہراہوں مذہبی مقامات پر بھی سی سی کیمرے نصب کئے جارہے ہیں ۔اس موقع پر بلال پور سرپنچ نرسملو کی ستائش کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے شالپوشی اور گلپوشی کی ۔ اس کے علاوہ دیگر سی سی کیمروں میں تعاون کرنے والوں کی بھی ستائش کی گئی ۔ اس موقع پر مسٹر کے نرسملو سابق ضلع پریشد رکن ، نصیر الدین پٹیل ، محمد مستان علی کے علاوہ موضع کی عوام کثیر تعداد موجود تھی ۔ بعد ازاں ضلع ایس پی چندرا شیکھر راؤ نے موضع دیگوال میں قومی شاہراہ نمبر 65 پر آوٹ پوسٹ پولیس اسٹیشن کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر ایس پی نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر رات اور دن کے اوقات میں ٹریفک کا اژدھام لگا رہتا ہے اور چند دن مزید جاری رہے گا ۔ پولیس کوہیر مستقر میں واقع جوکہ 7 کیلو میٹر قومی شاہراہ سے اندر ہے کوئی حادثہ پیش آئے تو پولیس کے آنے میں تاخیر ہو رہی ہے ۔ اس وجہ سے موضع میں واقع پریمل کمپنی کے تعاون سے پولیس اسٹیشن کی تعمیر عمل میں آئی ہے ۔ انہوں نے کمپنی کے تعاون کی ستائش کی ۔ آوٹ پوسٹ پولیس میں ایک اسٹیشن انسپکٹر یا پھر سب انسپکٹر کا تقرر کیا جائے گا ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ظہیرآباد ، سرکل انسپکٹر سدیشور ، سب انسپکٹر راملو ، رام داس ضلع پریشد رکن کوہیر منڈل کے علاوہ سیاسی لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔
