حیدرآباد ۔ 25 ۔ ستمبر : ( راست ) : حیدرآباد 10کے فاونڈیشن اینڈ ایونٹس ناؤ فریڈم ہیلدی کوکنگ آئیلس ، ایکٹ فائبر نیٹ اور للیتا جویلری کے تعاون سے فریڈم حیدرآباد 10کے دوڑ کے 17 ویں ایڈیشن کا اعلان کیا جس کا انعقاد 24 نومبر 2019 کو صبح 5 بجے سے پیوپلز پلازہ ، نیکلس روڈ پر ہوگا ۔ اس موقع پر ریس ڈائرکٹر فریڈم 10کے دوڑ ڈاکٹر مرلی ننا پنی نے بتایا کہ اس دوڑ کو حیدرآباد کے جذبہ کو مد نظر رکھتے ہوئے تشکیل دیا گیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ فٹنس کے لیے دوڑ کے فروغ کے لیے انعقاد عمل میں آرہا ہے تاکہ لوگ ایک صحت مند زندگی گزار سکیں ۔ اس دوڑ میں تین اہم زمرے ہوں گے ۔ ایلائیٹ 10کے دوڑ ، اوپن 10کے دوڑ اور ٹائمنگ چپ اور اوپن 5کے دوڑ ۔ اس موقع پر فریڈم ہیلدی کوکنگ آئیلس کے سیلز اینڈ مارکیٹنگ کے نائب صدر مسٹر پی چندر شیکھر ریڈی نے بھی خطاب کیا ۔۔