فریڈم کوکنگ آئیلس کا کووڈ کے سلسلہ میں اقدام

   

حیدرآباد :۔ کووڈ 19 عالمی وبا کی دوسری لہر نے عوام کو صدمہ و خوف سے دوچار کیا ہے ۔ باحوصلہ و باہمت لوگوں نے کووڈ سے لڑ کر مثبت تاثر دیا ہے ۔ فریڈم کوکنگ آئیلس ( جیمنی ایڈیبلس اینڈ فیاٹس پرائیوٹ لمٹیڈ کا برانڈ ہے ) ایک اقدام
# Be A Covid Freedom Fighter
کے ساتھ آگے آیا ہے ۔ اس کا مقصد ہمارے سماج میں لوگوں کو مضبوط رہنے کے قابل اور مجاہد بنانا ہے ۔ فریڈم کوکنگ آئیلس نے تحریک افزا ویڈو اسٹوریز تیار کی ہیں جو عام فرد کو جذباتی تعلق برقرار رکھنے اور طبعی فاصلہ برقرار رکھنے میں معاون ہیں ۔ صرف باہمی اتفاق ، ہمدردی اور مضبوط قوت ارادی سے ہی اس وائرس کو شکست دیا جاسکتا ہے اور
Be a Covid Freedom Fighter
بنا جاسکتا ہے ۔سخت ترین لاک ڈاون اور کرفیو کے غیر معمولی ان ادوار کے دوران اگر کوئی وائرس کی زد میں آتا ہے تو اس کو علحدگی اختیار کرنی ہوگی ۔ ایسے معاملات پیش آئے ہیں جس میں سارا خاندان متاثر ہوگیا اور بڑے عمر کے لوگوں کو اشیائے خورد و نوش کے حصول میں دقت پیش آتی ہے اور ان کی دیکھ بھال کوئی نہیں کرتا ۔ ایسی اسٹوریز کو خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے ۔۔