آکلینڈ ۔سوئٹزرلینڈ میں گلیشیر 3000 ایئرشو میں ایکروبیٹک فنکاروں کی بے مثال کارنامے دیکھنے کو ملے جس نے دنیا کو دنگ کردیا۔ ٹائٹروپ واکر فریڈی نوک نے اپنی عالمی ریکارڈ کی طویل فہرست میں مزید اضافہ کیا ہے ۔ ایکروبیٹ جس کے پاس پہلے ہی اپنے نام ایکروبیٹکس کے 22 عالمی ریکارڈ موجود ہیں اب اس میں مزید تین اور عالمی ریکارڈز کا اضافہ ہوچکا ہے۔ فریڈی نے سوئٹزرلینڈ میں شو آن کے ذریعہ پیش کردہ گلیشیر 3000 ایئر شو میں تین غیر معمولی مظاہرے پیش کرتے ہوئے اور اپنی کامیابیوں کی حیرت انگیز لمبی فہرست میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ایکروبیٹکس میں 3 نئے ریکارڈ شامل کرلیا ہے۔فریڈی گونڈولاکیبلز پر تین نئے کارنامے انجام دئے۔ اس نے پہلے چوٹی پر39.1 کی ایک ڈھلان پر اپنے بیلنس بار وہ بھی حفاظتی اقدامات کے بغیر ، اپنے پسندیدہ انداز میں کرنل ڈو پِلون کیبل کار کے سب سے تیز حصے پر 40 میٹر کے فاصلے پر سیر کی۔ ٹائٹر روپ نے 2015 میں چین میں اپنا سابق ریکارڈ قائم کیا تھا ، جو 38.06 میٹر پر رجسٹرڈ تھا۔ فریڈی نے دوسرا کارنامہ 367 میٹر سیکل پر طے کیا ، اس بار اس نے 175.4 میٹر کی بلندی پر 72.5 میٹر کا اپنا سابق ریکارڈ توڑا۔ آخری حصے کیلئے فریڈی 151.1 میٹر کیبل پر آنکھوں پر پٹی باندھ کر چلا اور اس زمرے میں پہلے کبھی کسی نے کوشش نہیں کی گئی تھی۔