فزکس کا نوبل انعام تین ماہرین فلکیات کے نام

   

واشنگٹن : فزکس (طبیعات) کا نوبل انعام تین ماہرین فلکیات کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ منگل کے روز رائل سوئڈش اکیڈیمی نے بتایا کہ نوبل انعام کا آدھا حصہ برطانوی ماہر ریاضی و نظری طبیعات راجر پینروز کو دیا جارہا ہے جبکہ باقی کا نصف جرمن سائنسداں رائن ہارڈگینسل اور امریکی سائنسداں اینڈریا گیز کے درمیان تقسیم کیا جائے گا۔ ان سائنسدانوں نے بلیک ہول کی تخلیق سے متعلق غیر معمولی دریافتیں کی ہیں۔