فزکس کا نوبل انعام

   

اسٹاکہوم 8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کینیڈا نژاد امریکی کاسمولوجسٹ جیمس پیبلز اور سوئس ماہرین فلکیات مائیکل میئر اور دیدیئر قولوز نے منگل کو نوبل فزکس انعام جیتا۔ جیوری نے کہاکہ کائنات میں ہمارے مقام کو سمجھنے میں کافی معیاری تحقیق کرنے پر تینوں سائنسدانوں کو فزکس کا انعام عطا کیا گیا ہے۔ پروفیسر گورن ہینسن سکریٹری جنرل رائل سویڈش اکیڈیمی آف سائنسیس نے پریس کانفرنس میں اِس انعام کا اعلان کیا۔اِس تحقیق کو دنیا کو سمجھنے میں بڑی مدد ملی ہے۔