فزیکل فٹنس کیلئے دوڑ کے دوران لڑکی فوت

   

کریم نگر ۔ /19 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پولیس کانسٹبل کی ملازمت کیلئے منعقدہ فزیکل فٹنس امتحان میں شریک نوجوان لڑکی اچانک فوت ہوگئی ۔ کریم نگر ضلع رامڑگ منڈل ویلچا موضع ٹی وی کے ممنا 22 سالہ پیر کو پولیس ٹریننگ سنٹر میں دوڑ کے امتحان کے دوران تیز دوڑ لگاتے وقت گرگئی اور فوت ہوگئی ۔ لڑکی کا والد آٹو رکشا ڈرائیور ہے ۔ کمشنر پولیس نے لڑکی کی نعش کا معائنہ کرنے کے بعد کہا کہ پولیس کے تربیتی مرکز پر اس طرح کا واقعہ افسوسناک ہے ۔ حکومت کی جانب سے ایکس گریشیا دلوانے کی کوشش کرونگا۔