فزیکل ڈائرکٹر بی بالامنی کو عثمانیہ یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری

   

نظام آباد: 28؍ستمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)گورنمنٹ گیری راج ڈگری کالج نظام آباد(خود مختار)کی فزیکل ڈائریکٹر بی بالا منی کو عثمانیہ یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطاء کی گئی بالا منی نے عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد میں پروفیسر بی۔ سنیل کمار ڈپارٹمنٹ آف فزیکل ایجوکیشن کی نگرانی میں سال2018میں (شمالی تلنگانہ ریجن میں کالج لیول والی بال کھلاڑیوں میں ان کی کارکردگی کے سلسلے میں موٹر فٹنس کی ترقی پر منتخب تربیتی طریقوں کا اثر) کے عنوان پر تحقیق کی تھی 13ستمبر 2024کو ان کے موضوع پر عثمانیہ یونیورسٹی کی جانب سے انہیں ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطاء کی گئی ۔ڈاکٹر بالا منی کا تعلق حیدرآباد سے ہے ،ان کے والدبی بالیا سی آر پی ایف کے سپاہی ہیں ۔ڈاکٹر بالا منی گذشتہ (25) سال تک فزیکل ڈائریکٹر کے عہدے پر خدمات انجام دینے کے بعد این این سی افسر کے طور پر کیپٹن کا عہدہ حاصل کیا انہوں نے اسپورٹس اور این سی سی شعبہ کے میدان میں بے شمار طلباء کو قومی اور ریاستی سطح پر روانہ کیا اور طلباء نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف مقابلوں میں گولڈ ، سلور اور کانسی کے میڈلس و انعامات حاصل کئے ۔ ڈاکٹر بالا منی کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے پر گورنمنٹ گری راج ڈگری کالج پرنسپل پی موہن ریڈی، پروفیسرس، لیکچرارس کے علاوہ ڈاکٹر بی بالامنی کے والدین عزیز واقارب و دوست احباب نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناوں کا اظہار کیا۔