پٹنہ: سابق نائب وزیر اعظم آنجہانی جگجیون رام کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقد سرکاری تقریب میں وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے سرکلر روڈانے مارگ اور کوٹیلیامارگ کے چوراہے پر آنجہانی جگجیون رام کے مجسمہ پر گلپوشی کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پرمحصولات اور اصلاحات اراضی کے وزیر آلوک کمار مہتا، عمارت تعمیرات کے وزیر اشوک چودھری، خوراک اور صارفین تحفظ کی وزیر محترمہ لیسی سنگھ، وزیر ٹرانسپورٹ مسز شیلا کماری، پنچایتی راج کے وزیر مراری پرساد گوتم، وزیرقانون شمیم احمد، قانون ساز کونسل کی رکن مسز کمود ورما اور کئی معززین اور سماجی کارکنوں نے ان کے مجسمہ پرگلپوشی کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔