فسادات میں قصوروار ثابت ہونے پر پھانسی قبول:ٹائٹلر

   

نئی دہلی: کانگریس لیڈر جگدیش ٹائٹلر 1984 کے سکھ مخالف فسادات کے سلسلے میں منگل کو سی بی آئی کے سامنے پیش ہوئے اور جانچ ایجنسی نے ان کی آواز کا نمونہ لیا ہے ۔ ٹائٹلر نے سی بی آئی کو اپنی آواز کا نمونہ دینے کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے کچھ نہیں کیا۔ وہ مجرم نہیں ہے اور اس کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ مجرم ہیں اور ان کے خلاف ثبوت ہیں تو وہ اس کیس میں جیل جانے اور پھندے پر لٹکنے کیلئے بھی تیار ہیں۔ جب کانگریس لیڈر سے پوچھا گیا کہ کیا سی بی آئی نے ان کی آواز کی شناخت کیلئے ان کی آواز کا نمونہ لیا ہے ، ٹائٹلر نے کہا کہ یہ نمونہ سکھ مخالف فسادات کے سلسلے میں نہیں بلکہ ایک اور معاملے میں لیا گیا ہے ۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا پل بنگس فسادات کے سلسلے میں ان کی آواز کے نمونے لیے گئے تھے ، ٹائٹلر نے کہا کہ ان کی آواز کے نمونے سی بی آئی نے سکھ مخالف فسادات کے سلسلے میں نہیں لیے تھے ۔ کانگریس لیڈر پل بنگس علاقے میں 1984 کے سکھ مخالف فسادات کے سلسلے میں اپنی آواز کے نمونے کے ٹیسٹ کے لیے سی بی آئی کے سامنے پیش ہوئے ۔