پرتاپ گڑھ۔ 29 فروری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت سے وابستہ افراد ہی جب فسادات کیلئے اکسائیں اور پولیس نظم نسق بنائے رکھنے کے برعکس سر پسند عناصر کے ساتھ پتھر اور گولی چلائے تو آئین و جمہوریت کیسے محفوظ رہے گی ۔ آج ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ قانون معذور ہو چکا ہے ۔ مہاراشٹر سماج وادی پارٹی کے نائب صد و سینئر لیڈر آصف نظام الدین صدیقی نے دہلی تشدد کی مذمت کرتے ہوئے بطور رد عمل گفتگو میں مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا ۔