لکھنؤ:26 فروری(سیاست ڈاٹ کام) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی)سپریمو مایاوتی نے دہلی کے کچھ علاقوں میں شرپسند عناصر کی جانب سے کئے جارہے تشدد پر تشویش کا اظہاکرتے ہوئے قصورواروں کے خلاف سخت کاروائی کامطالبہ کیا ہے ۔محترمہ مایاوتی نے بدھ کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا‘‘ دہلی کے کچھ علاقوں میں گذشتہ کچھ دنوں سے تشدد، پتھراؤ اور آگزنی کے واقعات میں بھاری جانی ومالی نقصان کافی تکلیف دہ اور قابل مذمت ہے ۔مرکزی اور دہلی حکومت کو اسے پوری سنجیدگی سے لینا چاہئے ۔