فساد متاثرین میں پولیس کی جانب سے اناج کی تقسیم

   

بھینسہ۔5 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محکمہ پولیس کی جانب سے بھینسہ پولیس اسٹیشن میں ضلع نرمل ایس پی ششی دھر راجو کی قیادت میں فساد متاثرین جن کی املاک کو نقصان اور نذر آتش کئے جانے پر 50 متاثرین میں 25 کیلو چاول بیاگس فی کس تقسیم کئے گئے اور 11 شدید متاثرین چاول کے ہمراہ بلانکٹس بھی تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی نرسنگ رائو ٹائون سرکل انسپکٹر وینو گوپال رائو رورل سرکل انسپکٹر پراوین کمار، سب انسپکٹران بالاکرشنا، وشنو پرکاش اور اے ایس آئی محمد غوث و دیگر پولیس عہدیداران موجود تھے۔ اس موقع پر متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ایس پی نے کہا کہ شہر میں گنگاجمنی تہذیب کو فروغ دیتے ہوئے تمام افراد آپسی بھائی چارگی کے ساتھ زندگی گزاریں تاکہ شہر ترقی یافتہ بن سکے۔ انہوں نے کہا کہ چند شرپسند عناصر رات کے اوقات میں بھینسہ میں ماحول کو بگاڑتے ہوئے خوف و دہشت کا ماحول پیدا کردیا اور معصوم عوام پریشانی کے عالم میں مبتلا ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کی محافظ ہے اور عوام کی حفاظت کے لیے ہر وقت متحرک ہے۔ شہر میں عوام کسی بھی افواہوں پر دھیان نہ دیں بلکہ پولیس سے ربط پیدا کریں۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ بھینسہ میں پیش آئے فرقہ وارانہ فساد کے متاثرین کی سروے رپورٹ کے مطابق ضلع کلکٹر کے تحت حکومت نے چار کروڑ کی منظوری عمل میں لائی ہے اور تشدد کے دوران موٹر سائیکلوں کے نذر آتش ہونے کی متاثرین کی جانب سے رپورٹ داخل کریں تاکہ جن کے موٹر سائیکل نذر آتش ہوئے ایسے متاثرین کو بھی معاوضہ حاصل ہوسکے۔