فصلوں سے محروم کسانوں کی مدد کرنے سریدھر بابو ایم ایل اے کی چیف منسٹر سے اپیل

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 25 جولائی (سیاست نیوز) سابق وزیر اور منتھنی کے رکن اسمبلی ڈی سریدھر بابو نے تلنگانہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کسانوں کی مدد کرے جو حالیہ سیلاب کی وجہ سے اپنی فصلوں سے محروم ہوگئے ۔ منتھنی منڈل میں دو ہزار ایکڑ اراضی پر دھان اور کپاس کی فصلیں تباہ ہوگئیں اور ماہی گیروں کے ساز و سامان کو زبردست نقصان پہنچا ہے ۔