فصلوں کی کاشت سے متعلق تفصیلات فراہم کی جائیں ضلعی زرعی عہدیدار ترومل پرساد

   

Ferty9 Clinic

پداپلی ۔ ضلعی زرعی عہدیدار ترومل پرساد نے بروز پیر ایک صحافتی بیان میں مطلع کیا کہ ضلع کے تمام کسان اپنے کھیتوں میں فصلوں کی کاشت سے متعلق تفصیلات زرعی عہدیداروں کو بہم پہنچائیں۔تفصیلات بیان کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مواضعات میں زرعی عہدیداران فصل کی کاشت سے متعلق تفصیلات درج کررہے ہیں۔ کسانوں کو اپنی فصل کی کاشت سے متعلق تمام تفصیلات دینیکی انھوں نے ہدایت دی۔ یہ تفصیلات رعیتو بندھو پورٹل میں درج کی جائیں گی۔جن سے فصل کے لئے قرض جات’فصل کی پیداوار اور فروخت وغیرہ کی تفصیلات منسلک ہوتے ہیں۔ انھوں نیکہا کہ ضلع میں ماہ جون کی 16 تاریخ تک پٹا پاس بک فراہم کردہ تمام کسانوں کوموسم برسات 2020 رعیتو بندھو امداد فراہم کی جائیگی۔ رعیتو بندھو امداد سے فیضیاب کسانوں کو جلد از جلد اپنی فصل کی کاشت کی تفصیلات متعلقہ زرعی عہدیدار یا منڈل زرعی عہدیدار کو پہنچانے کی انھوں نے ہدایت دی۔ رعیتو بندھو امداد سے محروم کسانوں کو اپنی تفصیلات پداپلی ڈیویڑن اے ڈی اے ایم۔وجیا بھاسکر، سیل نمبر 7799363767 ‘ منتھنی ڈیویڑن اے ڈی اے پی۔ مرلی’ سیل نمبر 7288894156 ‘دفتر برائے ضلعی زرعی عہدیدار کے تکنیکی عملہ ٹی۔ جیوتِرمئی ‘ سیل نمبر 8790151966 کے واٹس اپ پر یا فون پر پہنچانے کی انھوں نے ہدایت دی۔ انھوں نے مزید کہا کہ تمام اہل کسانوں تک رعیتو بندھو امداد فراہم کی جائے گی۔کووڈ -19 کے پس منظر میں اشد ضروری کام نہ ہو تو دفتر نہ آنے کی انھوں نے عوام سے اپیل کی۔