حیدرآباد۔28۔اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ میں غیر موسمی بارش اور ژالہ باری کے نتیجہ میں فصلوں کو بھاری نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے صدرپردیش کانگریس ریونت ریڈی نے قائدین کی چار ٹیمیں تشکیل دی ہیں ، جو اضلاع میدک ، رنگا ریڈی، کریم نگر ، کھمم ، نظام آباد ، عادل آباد اور ورنگل کا دورہ کرتے ہوئے نقصانات کا جائزہ لیں گے ۔ میدک اور رنگا ریڈی ضلع کیلئے جی پرساد کمار کی صدارت میں ٹیم تشکیل دی گئی جس میں ٹی رام موہن ریڈی ، سی ایچ نرسمہا ریڈی اور پربھاکر ریڈی شامل ہیں۔ کریم نگر اور کھمم اضلاع کے لئے پی بلرام نائک اور شریمتی کنڈا سریکھا پر مشتمل دو رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ۔ نظام آباد اور عادل آباد کے لئے رکن کونسل پی جیون ریڈی کی صدارت میں ٹیم بنائی گئی ہے جس میں شریمتی کے پشپا لیلا اور سید عظمت اللہ حسینی شامل ہیں۔ ورنگل ضلع میں انیل کمار ، شریمتی این پدماوتی ریڈی اور راملو نائک پر مشتمل ٹیم دورہ کرتے ہوئے نقصانات کا جائزہ لے گی۔ کسان کانگریس کے قومی نائب صدر کودنڈا ریڈی اور ریاستی صدر انویش ریڈی چاروں ٹیموں کے ساتھ اشتراک کریں گے۔ نقصانات کے بارے میں رپورٹ موصول ہونے کے بعد حکومت سے معاوضہ کیلئے نمائندگی کی جائے گی۔ ر