بودھن میں بی آر ایس کا پلینری اجلاس ، رکن اسمبلی شکیل عامر کا خطاب
بودھن ۔ 26 ۔ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی بودھن کے منڈل ایڈ پلی میں آج شکیل عامر ایم ایل اے بودھن کے زیر نگرانی بی آر ایس پارٹی کی پلینری میٹنگ کا انعقادعمل میں آیا۔ شکیل عامر نے پلینری م یں شریک پارٹی کارکنوں سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ غیر موسمی بارش کے باعث دھان کی کھڑی فصلوں اور دھان کے ذخیروں کو ہوئے نقصانات کی مکمل بھرپائی کیلئے بہر قیمت تمام دھان خریدنے کیلئے وہ زرعی مارکٹ کمیٹیوں کے عہدیداروں کو ہدایتیں جاری کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں وہ ضلع انتطامیہ کو بھی کسانوں کی تمام پریشانیوں سے واقف کرواچکے ہیں اور صد فیصد دھان کی خریدی کو یقینی بنانے کی مارکٹ کمیٹی کے عہدیداروں کو ہدایات جاری کرنے کی پرزور اپیل کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو اپنی فصل مارکٹ کمیٹی کے مراکز تک پہنچانے میں کسی قسم کی دقت ہو تو فوری ان سے فون پر مطلع کرنے کی خواہش کی۔ اس اجلاس میں شریک مہمان خصوصی ڈپٹی چیرمین ریاستی کونسل بی پرکاش کے علاوہ چیرمین اگریکلچر مارکٹ کمیٹی بودھن وی آر دیسائی ایڈوکیٹ وائس چیرمے ضلع پریشد راجیتا یادو منڈل پریشد چیرمین ، بی ساوتری ، جی گنگا ریڈی ، بی راجیشور و دیگر قا ئدین نے بھی اجلاس سے خطاب کیا ۔ قبل ازیں تلنگانہ تلگو تلی کے مجسمہ کی گلپوشی کی گئی اور کے سی آر کے علاوہ بی آر ایس پا رٹی کے حق میں نعرے بلند کئے۔