فصل جلانے پر دھمکی کے بعد کسان کی موت

   

Ferty9 Clinic

بارہ بنکی : اترپردیش میں لکھنؤ سے متصل ضلع بارہ بنکی میں کھیت میں فصل کے باقیات جلانے پر لیکھ پال نے کسان کو کاروائی کی دھمکی دی۔ دھمکی کے صدمے سے کسان کی موت ہو گئی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے ۔ پولیس کے مطابق سُبیہہ تھانہ کے گاؤں کے کسان پردیپ سنگھ نے جمعرات کو اپنے کھیت میں فصل کے باقیات جلا دیے تھے ۔