فضائیہ سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری سی۔ ڈاٹ ریسرچ کمیونٹی کی ستائش

   

نئی دہلی: فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری نے 26 مارچ 2024 کو سنٹر فار ڈیولپمنٹ آف ٹیلی میٹکس (سی۔ڈاٹ) دہلی کیمپس کا دورہ کیا۔ سی۔ ڈاٹ،محکمہ ٹیلی مواصلات،وزارت مواصلات ،حکومت ہند کاایک بنیادی ٹیلی مواصلات اور تحقیق وترقی کامرکز ہے ۔سی۔ ڈاٹ کے چیف ایگزیکیٹیو آفیسر ( سی ای او)ڈاکٹر راجکمار اپادھیائے نے متنوع ٹیلی کام پروڈکٹ پورٹ فولیو/حل اور کلیدی ٹیلی کام سیکیورٹی اقدامات جیسے کہ سیکیورٹی آپریشن سینٹر (نیٹ ورک میں میلویئر /بدنیتی سے ڈالے ہوئے سافٹ ویئرکا حقیقی وقت میں پتہ لگانے )، انٹرپرائز سیکیورٹی سینٹر (ریئل ٹائم تمام اختتامی نکات کا احاطہ کرنے والے انٹرپرائز کی سطح پر بدنیتی پر مبنی خطرات اور حملوں کی کھوج اور تخفیف)، کوانٹم کلیدی تقسیم، آنے والے معززین کو پوسٹ کوانٹم کرپٹوگرافی پر تفصیلی پرزنٹیشن دی۔ دیگر حل جیسے کہ 4جی کور اور 4جی آر اے این ،5 جی کور اور 5جی آر اے این، سی اے پی کا استعمال کرتے ہوئے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سولیوشن، آپٹیکل ٹرانسپورٹ اور ایکسس سولیوشن، سوئچنگ اور روٹنگ سولیوشن وغیرہ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔