نئی دہلی :11مئی (یواین آئی) ہندوستانی فضائیہ نے اتوار کو زور دے کر کہا کہ اس نے آپریشن سندور کے دوران اسے سونپے گئے کاموں کو درستگی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ کامیابی سے انجام دیا ہے ۔خاص طور پر سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی قیاس آرائیوں اور افواہوں کے تناظر میں فضائیہ نے اتوار کو سوشل میڈیا پوسٹ پر کہا کہ یہ آپریشن قومی مقاصد کے مطابق سوچ سمجھ کر اور دانشمندانہ انداز میں کیا گیا۔ فوج نے کہا کہ چونکہ آپریشن ابھی جاری ہے اس لیے تفصیلی معلومات مناسب وقت پر دی جائیں گی۔فضائیہ نے سب سے اپیل کی ہے کہ وہ قیاس آرائیوں اور افواہوں سے گریز کریں اور غیر تصدیق شدہ معلومات کو نہ پھیلائیں۔