فضائیہ کی کارروائی امن کے مخالفین کیلئے انتباہ :مہاجن

   

نئی دہلی۔ 26 فروری (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ہندوستانی فضائیہ کے ذریعہ کی گئی کارروائی کا استقبال کرتے ہوئے منگل کو کہا کہ یہ امن و امان کے مخالفین کے لئے وارننگ ہے ۔محترمہ مہاجن نے ایک ٹویٹ کرکے کہا ،‘‘فضائیہ کے بہادروں کو سلام۔ہمارے وزیراعظم مسٹر نریندر مودی جی کی پرہمت اور فیصلہ کن قیادت میں فضائیہ کی معقول جوابی کارروائی،امن کے مخالفین کے لئے وارننگ ہے ۔ہمیں ہماری مسلح فوجوں کی صلاحیت اور ہمت پر فخر ہے ،جے ہند۔’’فضائیہ کے طیاروں نے آج صبح پاکستان کے بالاکوٹ میں دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے ٹھکانوں پر بم برسائے ۔