فضائیہ کے جیٹ طیارہ سے پرندہ ٹکرا گیا، پائلٹ نے پریکٹس بم گرادیئے

   

Ferty9 Clinic

امبالا ۔ 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) انڈین ایرفورس کے ایک پائلٹ نے طیارہ کا ایک انجن پرندہ سے ٹکراؤ کے بعد ناکام ہوجانے پر ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران طیارہ میں موجود چھوٹے مشقی بم گرا دیئے۔ تاہم جیگور لڑاکا جیٹ طیارہ کا پائلٹ طیارہ کو امبالا ہوائی اڈہ پر بحفاظت اتارنے میں کامیاب ہوگیا۔ بتایا جاتا ہیکہ یہ پائلٹ ٹریننگ مشن کیلئے جارہا تھا۔