نئی دہلی۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) انڈین ایرفورس (اے آئی ایف) کے ایک طیارہ کا ملبہ بالآخر آج اروناچل پردیش کے علاقہ لیپو میں مل گیا۔ یہ طیارہ جس میں 13 افراد سوار تھے، 8 دن قبل دوران پرواز لاپتہ ہوگیا تھا۔ روسی ساختہ اے این۔32 طیارہ 3 جون کی دوپہر آسام کے جورہاٹ سے چینی سرحد کے قریب لینڈنگ کیلئے مینچکو کو روانگی کے دوران لاپتہ ہوگیا تھا۔ ذرائع نے کہا ہے کہ اروناچل پردیش کے علاقہ لیپو میں اس طیارہ کے ملبہ کا پتہ چلا ہے۔
