حیدرآباد ۔ 27 ۔ اگست (سیاست نیوز) مرکزی مملکتی وزیر داخلہ بنڈی سنجے کمار نے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے فون پر بات کی اور تلنگانہ میں بارش کے متاثرین کی مدد اور بچاؤ راحت کے کاموں میں تعاون کی اپیل کی۔ بنڈی سنجے نے بتایا کہ کاما ریڈی اور سرسلہ میں سیلاب کی صورتحال سے تقریباً 30 افراد پھنس چکے ہیں۔ انہوں نے متاثرین کو سیلاب سے نکالنے کیلئے فضائیہ کے ہیلی کاپٹرس روانہ کرنے کی اپیل کی۔ راجناتھ سنگھ نے بنڈی سنجے کو تیقن دیا کہ وہ اس سلسلہ میں ضروری کارروائی کریں گے۔ راج ناتھ سنگھ نے حکیم پیٹ میں واقع دفاعی عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ہیلی کاپٹرس روانہ کرتے ہوئے متاثرین کو سیلاب سے بچائیں۔ بنڈی سنجے نے کہا کہ امدادی کاموں کے سلسلہ میں این ڈی آر ایف کی ٹیمیں تیار ہیں۔1