فضائیہ کے ہیلی کاپٹر کی سکم میں ایمرجنسی لینڈنگ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی،7مئی (سیاست ڈاٹ کام) فضائیہ کے ایک ایم آئی۔17ہیلی کاپٹر کو آج خراب موسم کی وجہ سے سکم کے مکتانگ علاقہ میں ایمرجنسی حالت میں اتارنا پڑا۔فضائیہ کے مطابق ایمرجنسی میں اتارے جانے کے دوران ہیلی کاپٹر کو نقصان پہنچا ہے لیکن اس میں سوار تمام 6فوجی اہلکار محفوظ ہیں۔ صرف ایک فوجی کو چوٹ لگی ہے ۔ ہیلی کاپٹر میں سوار فوجیوں میں چار فضائیہ کے اور دو فوج کے ہیں۔دو ہیلی کاپٹروں کو مدد کے لئے جائے حادثہ کے لئے روانہ کیا گیا ہے ۔ ساتھ ہی نزدیک کی یونٹ سے فوج کی ایک ٹیم بھی راحت اور بچاو مہم لئے روانہ کی گئی ہے ۔یہ ہیلی کاپٹر چاٹن سے سکم کے مکتانگ میں باقاعدہ پرواز پر تھا اور یہ صبح پونے سات بجے روانہ ہوا تھا۔ خراب موسم کی وجہ سے اسے مزل سے دس سمندری میل پہلے ہی اترنا پڑا۔حادثہ کے اسباب کا پتہ لگانے کے لئے جانچ کی ہدایت دی گئی ہے ۔