فضائیہ کے 4 طیاروں سے 798 ہندوستانیوں کی وطن واپسی

,

   

نئی دہلی :ہندوستانی فضائیہ کے چار

C-17

طیارے بدھ کی شب اور جمعرات کی صبح کے درمیان یوکرین میں پھنسے

798 ہندوستانیوں کو لے کر غازی آباد کے ہنڈن ایئر فورس اسٹیشن پہنچے ۔آئی اے ایف کا پہلا سی-17 طیارہ رومانیہ کی دارالحکومت بخاریسٹ سے 200 مسافروں کو لے کر کل رات تقریباً 1:30 بجے یہاں پہنچا۔ وزیر مملکت برائے دفاع اجے بھٹ نے خود انڈین ایئر فورس اسٹیشن پہنچ کر ان کا استقبال کیا۔ دوسرا

C-17 طیارہ بڈاپیسٹ سے 220 ہندوستانیوں کو لے کر صبح 5:40 بجے ایئر فورس اسٹیشن پہنچا۔ اسی وقت تیسرا طیارہ

208

ہندوستانی شہریوں کو لے کر پولینڈ کے راجوف سے صبح 7 بجے ہنڈن پہنچا۔ مسٹر بھٹ نے گھر واپس آنے والے لوگوں کا استقبال کیا اور ان سے بات چیت کی۔ انہوں نے تمام ہندوستانیوں کو جنگ زدہ یوکرین سے وطن واپس لانے تک کوششیں جاری رکھنے کے حکومت کے عزم کے بارے میں آگاہ کیا۔فضائیہ کے نائب سربراہ ایئر مارشل سندیپ سنگھ نے کہا کہ آئی اے ایف یوکرین سے چوبیس گھنٹے انخلاء کی کارروائیاں کرے گی۔آپریشن گنگا کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے ، وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ ہنگری، رومانیہ، سلوواکیہ اور پولینڈ سے بدھ کو نو پروازیں چلائی گئیں اور مزید چھ کے جلد ہی روانہ ہونے کی امید ہے ۔انہوں نے ٹویٹ کیا۔ مجموعی طور پر، 3000 سے زیادہ ہندوستانی شہریوں کو واپس لایا گیا ہے ۔ اس سلسلہ میں مرکزی وزراء ہردیپ سنگھ پوری ہنگری ، جیوتر رادتیہ سندھیا رومانیہ ، کرن ریجیجو سلواکیہ اور وی کے سنگھ پولینڈ میں ہیں ۔ اسی دوران حکومت ہند نے یوکرین کے شہر خارکیف میں حملوں سے متعلق پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کیلئے نئی اڈوائزری جاری کی ہے ۔