فضائی آلودگی سے یورپ کو سالانہ 190 ارب ڈالر کا نقصان: رپورٹ

   

Ferty9 Clinic

بروسلز : یورپ کے باشندوں کو فضائی آلودگی کی وجہ سے طویل اور عارضی صحت کے مسائل کی مد میں سالانہ 190 ارب ڈالر کا نقصان ہوتا ہے۔ اس بات کا انکشاف ایک ماحولیاتی گروپ اور سماجی ادارے نے چہارشنبہ جو شائع ہونے والی اپنی ایک تحقیق میں کیا ہے۔ یورپ کے 400 شہروں کے ڈیٹا کو دیکھنے کے بعد ‘سی ای ڈیلفٹ الائنس’ نے چہارشنبہ کو جاری ہونے والی اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ یورپ میں فضائی آلودگی شہریوں کی جان اور مال کے لیے نقصان کا باعث بن رہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایندھن کے جلنے کی وجہ سے پیدا ہونے والی فضائی آلودگی کے سبب یورپ کے ہر شہری کو سالانہ 1250 یورو کا نقصان ہوتا ہے جو کہ اْن کی آمدنی کا تقریباً چار فی صد ہے۔تحقیق کے دوران ریسرچرز نے فضائی آلودگی سے متاثرہ شہروں کے ایک درجن دواخانوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا ہے جس کے بعد شہری آبادیوں پر فیکٹریوں اور گاڑیوں کے دھوئیں سے سماجی نقصان کا اندازہ لگایا ہے۔