فضائی آلودگی پیدا کرنے والے یونٹ کو بند کرنے کی ہدایت

   

بیدر5؍اکتوبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کرناٹک میں گٹھکا کی تیاری اور اس کے استعمال پر پابندی عائد ہونے کے باوجود یہاں بیدر کے نوآباد اور کولار انڈسٹریز ایریا میں اس کی تیاری ہوتی ہے جس کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ایچ آر مہادیو نے یہاں صنعتی ایریا میں ترقیات کاموں کے جائزہ اجلاس میں یہ بات بتائی اور ہدایت دی کی وہ فوری طور پر گٹھکا تیار کرنے والی یونٹ بند کردیاجائے۔ جوا ئنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریل سنٹر سریکھا نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بایا کہ نوآباد اور کولار میں کچھ افراد کو یونٹ منظور کئے گئے تھے تا ہم اب تک انہوں نے اس کا استعمال تک نہیں کیاہے ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ گٹھکا کی تیاری کو بند کرنے کے لئے کئی مرتبہ انتباہ دیا گیا تھا تا ہم اس کے باجود اس کی تیاری جاری ہے ۔ڈی سی نے کہا کہ متعلقہ محکمہ جات کو چاہیئے کہ وہ فوری کارروائی کرتے ہوئے ایسے یونٹ کو بند کردیا جائے ۔ قانون کے تحت جن افراد کو انڈسٹریز کے لئے شیڈ منظور ہوتاہے وہ دوسا ل کے اندر وہاں پر کوئی صنعت قائم کرنا ہوتاہے۔ لیکن ایسا نہیں ہورہاہے ڈپٹی کمشنر نے پولیس کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر فضائی آلودگی پیدا کرنے والے یونٹوں کے خلاف کارروائی کرے ۔ کولار ایریا میں شیڈول کاسٹ اورشیڈ ول ٹرائب کو انڈسٹری قائم کرنے کے لئے سات ایکڑ اراضی فراہم کرنے کا بھی فیصلہ ہوا ہے۔