کیلیفورنیا: کورونا کے منفی اثرات کی طرح طرح شکلیں نمودار ہورہی ہیں۔ ایسے میں فضائی آلودگی متعدد طبی مسائل کا باعث بن سکتی ہے اور اب انکشاف ہوا ہے کہ اس کے نتیجے میں کووڈ 19 کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے ۔یہ انتباہ امریکہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے ۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ احتیاطی تدابیر جیسے فیس ماسک کے استعمال سے کووڈ کا خطرہ 15 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔