فضائی حددو پرپابندی کا معاملہ : ہندوستان،اپنے لڑاکا طیاروں کو آگے کی پوزیشن سے واپس بلائے:پاکستان

,

   

پاکستان نے ایک بارپھر ہندوستان کے سفارش کو مستردکردیاہے۔ پاکستان نے ہندوستان کی سفارش پرجواب دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی جانب سے کشیدہ صورتحال معمول لانے تک وہ ہندوستان کے طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہیں گے گا۔پاکستان کے سیکریٹری ایوی ایشن نے قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران بتایاکہ ہندوستانی حکومت نے پاکستان سے فضائی حدود کھولنے کی سفارش کی تھی۔ تاہم انہیں آگاہ کیاہے کہ پاکستان اپنے پرانے موقف پرقائم ہے اورہندوستان کی جانب سے کشیدگی کم کرنے کے اقدامات کے بعد کچھ پیشترفت ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان،اپنے لڑاکا طیاروں کو آگے کی پوزیشن سے واپس بلائے۔

پاکستان کی جانب سے اپنی فضائی حدود کو عالمی پروازوں کے لیے بند کرنے سے سب سے زیادہ نقصان ایئرانڈیا کوہورہاہے. ہندوستان اورپاکستان کے درمیان کشیدگی کےسبب 27 فروری سے پاکستان نے بین الاقوامی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کو بند کردیا تھا جس کے نتیجے میں 400 پروازیں یا تو منسوخ ہوگئیں یا ان کے روٹ میں تبدیلی کردی گئی لیکن اس عمل سے سب سے زیادہ نقصان ایئرانڈیا کو ہوا۔

ہندوستان سے پاکستان کے راستہ ہفتے میں 66 پروازیں یورپ اور 33 پروازیں امریکا کے لیے جاتی تھیں۔ وہ یا تو منسوخ کردی گئیں یا ان کے روٹ میں تبدیلی کردی گئی جس سےایئرانڈیا کو مجموعی طور پر60 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ ایئرانڈیا کی پروازوں کو اب گجرات سے جنوبی موڑ لیتے ہوئے بحریہ عرب کے اوپرسے اپنی منزل مقصود کی جانب سفر کرنا ہوتا ہے جس سے اخراجات میں بھاری اضافہ ہوگیاہے۔جس کےسبب ایئر انڈیا کی واشنگٹن، نیویارک اور شکاگو جانے والی پروازوں کو سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا ہے۔