فضائی حملہ میں داعش کے چھ دہشت گرد ہلاک

   

Ferty9 Clinic

کابل 28، اگست (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرھار میں فضائی حملے میں داعش کے کم از کم چھ دہشت گرد مارے گئے ہیں ۔ مقامی میڈیا نے یہ اطلاع دی ۔خامہ پریس نیوز ایجنسی کے مطابق جنگی طیاروں نے صوبہ ننگرہار کے ضلع پچیر اواگام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر بمباری کی، جس کی وجہ سے داعش کے کم از کم چھ دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔

یوکرین کی عدالت کا روسی صحافی کو رہا کرنے کا حکم
کیف (یوکرین) ۔ 28 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) یوکرین کی ایک عدالت نے ایک روسی صحافی کو رہا کردیا جس سے یہ واضح پیغام مل جاتا ہے کہ روس نے یوکرین کے ساتھ قیدیوں کے تبادلہ کا جو وعدہ کیا ہے ، اس پر عمل آوری کا آغاز ہورہا ہے ۔ عدالت نے چہارشنبہ کو کریل وائشنسکی کو پیرول پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا جو گزشتہ ایک سال سے جیل میں ہے ۔ مئی 2018 ء میں اس پر غداری کا الزام عائد کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔