فضائی سفر کیلئے نئی گائیڈلائنس ، عمل نہ کرنے پر سفری پابندی

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : جہاز میں سفر کرنے کیلئے نئی گائیڈلائنس جاری کئے گئے ہیں جن پر ، عمل نہیں کیا گیا تو پابندی عائد کردی جائے گی ۔اگرآپ آنے والے دنوں میں ہوائی جہاز کا سفر کرنے جارہے ہیں توآپ کو خاص احتیاط برتنی ہوگی۔ مسافر اس میں لاپروائی کریں گے تو ان کے خلاف ڈائریکٹوریٹ جنرلآف سول ایوی ایشن سخت کارروائی کرسکتا ہے۔ دراصل ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کو لے کر ڈی جی سی اے نے نئی گائیڈ لائن جاری کی ہے۔ اگر مسافر طیارہ میں ماسک نہیں پہنتا ہے اور ساتھ ہی کورونا گائیڈلائنس کی خلاف ورزی کرتا ہے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اگر مسافر بار بار یہ غلطی دوہراتا ہے تو ان کے ہوائی سفر پر طویل مدتی پابندی بھی لگائی جاسکتی ہے۔ڈی سی جی اے کی جانب سے جاری کئے گئے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ائیرپورٹ میں داخل ہونے کے بعد سے لے کر نکلنے تک ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ سرکلر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سفر کے دوران جو مسافر سماجی فاصلہ اورکورونا گائیڈلائن پر عمل نہیں کرتا ہے تو اس کو طیارہ سے بھی اتار دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی جو لوگ اپنے سفر کے دوران بار بار قوانین کی خلاف ورزی کرتے پائے جائیں گے ، انہیں شرارتی مسافر قرار دے دیا جائے گا۔ہوائی سفر کے دوران ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ پر عمل کرنا ضروری ہے۔