فضائی مسافروں کی تعداد میں جون میں قابل لحاظ اضافہ: اکرا

   

نئی دہلی: کووڈ۔19کے معاملات میں گراوٹ سے جون میں گھریلو روٹوں پر فضائی مسافروں کی تعداد میں ماہ وار بنیاد پر 40فیصد سے زیادہ اضافہ درج کیا گیا۔کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی اکرا نے آج بتایا کہ جون میں فضائی مسافروں کی تعداد 29-30لاکھ رہنے کا اندازہ ہے جو مئی کے 19.8لاکھ سے تقریباً 41-42فیصد زیادہ ہے ۔ مئی کے مقابلہ جون میں طیارہ خدمات کمپنیوں نے دستیاب سیٹوں کی تعداد میں بھی تقریباً 14-15فیصد کا اضافہ کیا۔ گزشتہ برس جون کے مقابلہ میں تو سیٹ صلاحیت 46فیصد زیادہ رہی۔اکرا کی نائب صدر کنجل شاہ نے کہاکہ جون 2021میں ہر روز اوسطاً تقریباً 1100پروازیں روانہ ہوئیں۔ جبکہ گزشتہ برس جون میں 700اور اس سال مئی میں 900پروازیں روزانہ روانہ ہوئیں۔ حالانکہ یہ اپریل 2021کی دو ہزار پروازوں سے کافی کم ہیں۔ مئی میں ہر پرواز میں تقریباً 77مسافر تھے ۔ جون میں یہ اعدادو شمار بڑھ کر 94پر پہنچ گیا۔ انہوں نے کہاکہ جون میں ہوا بازی شعبہ میں مانگ میں کچھ بہتری نظر آئی ہے ۔