فضائی مسافروں کی سابقہ تعداد مارچ تک بحال ہوگی : حکومت

   

نئی دہلی : شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے آج امید ظاہر کی کہ گھریلو روٹوں پر ہوائی مسافروں کی تعداد نئے سال سے قبل کووڈ کی سابقہ سطح کے قریب پہنچ جائے گی اور اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں اسے عبورکر جائے گی ۔ پوری نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ کووڈ 19 وبا کی وجہ سے دو مہینے تک مکمل طور پر بند رہنے کے بعد 25 مئی کو گھریلو مسافر پروازیں دوبارہ شروع ہوئیں، تو پہلے دن صرف 29 ہزار مسافروں نے سفر کیا تھا ۔ اب یومیہ ڈیڑھ لاکھ مسافر ہوائی سفر کررہے ہیں جو مکمل لاک ڈاؤن سے پہلے کے مقابلے میں پچاس فیصد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ماہ کے آخر تک ہم یومیہ دو لاکھ مسافروں کا ہندسہ حاصل کر لیں گے اور دیوالی کے بعد اور نئے سال سے قبل صد فیصد ( یومیہ تین لاکھ مسافر) پر پہنچ جائیں گے۔