حیدرآباد۔یکم،جولائی (سیاست نیوز) سنگاپور ائیر لائنز کی جانب سے فضائی پروگرامس میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کیلئے اسکالر شپس کا اعلان کیا گیا ہے جن میں دو علحدہ زمروں میں درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں ۔ ایجنسی فار سائنس ‘ ٹیکنالوجی اینڈ ریسرچ پروگرام اسکالر شپس جو کہ A Star اسکالر شپ برائے 4سال ہے کی مکمل تفصیلات
http://moe.gov.sg/admissions/scholarships/astar
ملاحظہ کی جاسکتی ہیں جبکہ دوسری اسکالر شپ برائے دو سال SIAیوتھ اسکالرشپ ہے جس کی مکمل تفصیلات ویب سائٹ
http://www.moe.gov.sg/admissions/scholarships/sia
پر حاصل کی جاسکتی ہیں اور درخواستیں بھی ان ویب سائٹس پر ہی داخل کرنی ہوں گی۔
