اسلام آباد: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر بین الاقوامی فضائی کمپنیاں سفر کیلئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے سے گریز کر رہی ہیں۔بین الاقوامی ایئر لائنز کا یہ اقدام جموں و کشمیر کے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد اٹھایا گیا ہے جس میں 26 سیاح مارے گئے تھے ۔ایئر فرانس نے سی این این کو ایک بیان میں کہا کہ اس نے “ہندوستان اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی میں اضافے کی وجہ سے اسلام آباد کی فضائی حدود سے پروازیں اگلے نوٹس تک معطل کر دی ہیں۔ فرانس کی معروف ایئرلائن نے کہا کہ “ایئر لائن اپنے پروازوں کے نظام الاوقات اور کچھ منزلوں کیلئے پرواز کے منصوبوں کو بہتر بنا رہی ہے ۔