فطری نبا تات اور ہریتا ہارم پروگرام کو صد فیصد کامیاب بنایا جائے

   

Ferty9 Clinic

ایڈیشنل کلکٹرضلع جگتیال بی راجیشم کی مختلف عہدیداروں کو ہدایات

جگتیال۔ضلعی سطح پر محکمہ واری فطری نباتات ، ہریتا ہارم پروگرام کے ہدف کو صد فیصد مکمل کر نے کی ضلع ایڈیشنل کلکٹر بی راجیشم نے عہدیداروں کو تاکید کی۔ شہر جگتیال کے آئی ایم اے ہال میں منعقدہ کنورجینسی میٹینگ کا انعقادعمل میں لایا گیا۔اس موقع پر انھوں نے کہا کہ گرام پنچایت سے لیکر بلدیات اور ضلعی سطح تک ہریتا ہارم اور فطری جنگلات کیلئے مقرر کردہ اہداف کو مکمل کرنے کے لئے اب تک تکمیل شدہ اور زیر تکمیل کام کی تفصیلات سے متعلقہ منصوبہ بندی کرتے ہوئے کاموں کو پائے تکمیل کو پہنچایا جائے۔شاہراہوں پر کی جانے والی شجر کاری کیلئے دو یا تین قطاروں کی نشاندہی کرتے ہوئے اندرون 4 یوم کام کی تکمیل کی جائے۔ہریتا رکشنا کمیٹیوں اور ہریتا رکشنا ٹیموں کے کاموں کی پنچایت سیکریٹری،ایم پی ڈی اوز،وقتا فوقتا نگرانی کرتے رہیں۔نرسیا پیٹ تانڈے ، رام ساگر اور چنتا لورمؤاضعات میں کمپوسٹ شیڈ کی تعمیر میں تاخیر ہونے کے باعث انھوں میں کام کی پیش رفت میں اضافہ کرتے ہوئے خصوصی توجہ فراہم کرنے کی تا کید کی۔پنچایت سیکریٹریز ، نوڈل آفیسرس اور اسپیشل آفیسرس معائنہ کرتے ہوئے کام کی پیش رفت سے متعلق تصاویر کے ساتھ تفصیلات کو ضلع کے ویب پورٹل پر درج کریں۔رعیتو ویدیکا عمارتوں کی تعمیر کیلئے کام کا آغاز کیا جاچکا ہے۔مقررہ وقت میں کام کی تکمیل عمل میں لائی جائے۔پی ڈبلیو او ٹائلیٹ کی تعمیرات کیلئے جگہ کا انتخاب کرتے ہوئے تعمیری کاموں کے لئے منصوبہ بندی کی جائے۔تمام سرکاری دفا تر میں کم از کم 30 فیصد برقی کے استعمال میں کمی کی جائے۔گرام پنچایت سے ضلعی سطح تک پلاسٹک کے استعما ل پر پابندی عائد کی جائے۔میڈیکل بائیو ویسٹیج کو کمپوسٹ شیڈ میں شامل نہ کیا جائے۔اس کے لئے ضلعی عہدیدار برائے محکمہ طب اور بلدیہ کے عہدیدارتوجہ فراہم کریں۔کوویڈ -19 کے دن بدن پھیلنے کی بناء پرمتاثرہ افراد کے مکانوں کے اطراف و اکناف خصوصی صفائی کروائی جائے۔محکمہ واری عطاء￿ کردہ کاموں کو باہمی تعاؤن کے ذریعہ پائے تکمیل کو پہنچا یاجائے۔تمام محکمہ جات کے ذمہ دار عہدیداران حکومت کی جانب سے انھیں عطاء کئے گئے کاموں کو بروقت انجام دیتے ہوئے ضلع کو اول مقام عطاء￿ کرنے کی کوشش کریں۔ اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر مجالس مقامی ڈی ارونا سری، ضلع پریشد سی ای او سرینیواس، دیگر ضلعی عہدیداروں نے شرکت کی۔