فلائنگ اسکواڈ کی ہراسانی سے مسلم طالب علم کی خودکشی

   

خاطی عہدیدار کی فرقہ پرستی کے خلاف کیس درج کرنے والدین اور طلباء کا مطالبہ

نیالکل /20 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی ظہیرآباد میں جاری انٹرمیڈیٹ امتحانات کے دوران آر ایل آر جونئیر کالج بی پی سی کا طالب علم سید عابد ولد سید محمود نے فلائنگ اسکوڈ کی نقل نویسی شک و شبہ پر سید عابد کو 5 سال کیلئے معطل کرنے پر مسلم طالب علم سید عابد نے خودکشی کرلی ۔ تفصیلات کے بموجب 17 سالہ سید عابد کا امتحانی مراکز گورنمنٹ جونئیر کالج میں واقع تھا ۔ امتحان تحریری کے دوران سید عابد ٹوپی پہن کر امتحان لکھ رہا تھا ۔ جس پر فلائنگ اسکواڈ گوپال نے طالب علم کے ٹوپی پہننے پر پابندی عائد کیا اور اسے نقل نویسی کے الزام میں 5 سال کیلئے معطل کردیا ۔ جس سے سید عابد دل برداشتہ ہوکر اپنے مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ فلائنگ اسکواڈ کی ہراسانی کے خلاف سید عابد کے والدین اور طلباء کی کثیر تعداد نے آر ڈی آفس ظہیرآباد پہونچ کر احتجاج و دھرنا دیا اور خاطی فلائنگ اسکواڈ کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کا ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ۔ بعد ازاں طالب علم کی مقامی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ اطلاع ملتے ہی رکن اسمبلی ظہیرآباد کے مانک راؤ نے مسلم طالب علم سید عابد کے والدین سے ملاقات کی اور خاطی فلائنگ اسکواڈ کے خلاف کارروائی کرنے کا تیقن دیا ۔