نئی دہلی۔ 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)ایرلائنز کے بشمول حمل و نقل کے تمام ذرائع لاک ڈاؤن کے سبب بند ہیں ۔ دو مرحلے کے لاک ڈاؤن کے بعد حکومت محدود فلائٹ آپریشنس کا احیاء کرنے پر غور کررہی ہے، تاہم پروازوں کی دوبارہ شروعات سے کم از کم 10 روز قبل عوام کو حکومت کے فیصلے سے مطلع کیا جائے گا۔ ذرائع نے کہا کہ ایرسرویس اوائل جون میں شروع کی جاسکتی ہے۔ تمام کمرشیل فلائٹس 25 مارچ تک بند ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی کہا کہ ایرلائینس کو مستقبل کے پلان پر عمل کیلئے 15 یوم درکار ہوں گے۔
