فلائٹ میں مسافر بیہوش ،دواخانہ کے راستے میںفوت

   

اندور : دہلی جانے والی وسٹارا فلائٹ کو دیوی اہلیابائی ہولکر انٹرنیشنل ایرپورٹ پر موڑنا پڑا کیوں کہ ایک مسافر کو تنفس کا مسئلہ پیدا ہوا اور وہ بیہوش ہوگیا۔ جمعہ کو پیش آئے واقعہ کے بارے میں ایرپورٹ کے عہدیدار نے بتایا کہ گزشتہ روز فلائٹ

UK-818

نے بنگلورو سے اُڑان بھری تھی لیکن اُسے رات 9.30 بجے اندور میں لینڈنگ کرانا پڑا۔ علیل مسافر کو تیزی سے ایک ہاسپٹل پہنچایا گیا جہاں اُسے مردہ قرار دیا گیا۔ منوج کمار اگروال کی فلائٹ میں سوار ہونے سے قبل صحت کی حالت کے بارے میں تفصیل معلوم نہ ہوسکی۔