فلائیٹ میں بم رکھنے کی جھوٹی اطلاع، ایک شخص گرفتار

   

شمس آباد ۔ 17 نومبر (سیاست نیوز) شمس آباد ایرپورٹ میں پھر ایک مرتبہ فلائیٹ میں بم رکھنے کی اطلاع سے سنسنی پھیل گئی۔ تفصیلات کے مطابق سدھاکر 30 سالہ ساکن وجئے واڑہ جو شمس آباد ایرپورٹ سے بنکاک جارہا تھا، فلائیٹ میں بیٹھنے کے بعد اس نے مذاق میں ویڈیو تیار کیا، جس میں اس نے فلائیٹ میں بم رکھنے کی اطلاع دی۔ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد تمام 136 مسافرین پریشان ہوگئے۔ جب یہ اطلاع سی آئی ایس ایف عملہ کو ملی تو فلائیٹ میں ہر ایک مسافر کی تلاشی لینے پر پتہ چلا کہ سدھاکر نے مذاق کے طور پر یہ ویڈیو تیار کیا تھا۔ سی آئی ایس ایف عہدیداروں نے اسے شمس آباد آر جی آئی اے پولیس کے حوالہ کردیا۔ پولیس نے اس کے خلاف آئی پی سی 353(2) بی این ایس سیکشن کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔