واشنگٹن۔2 جون (سیاست ڈاٹ کام) باسکٹ بال کلب شارلٹ ھورنٹس کے مالک اور باسکٹ بال لیجنڈ مائیکل جارڈن نے امریکہ میں سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی موت پر گہرا افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جارج کی موت سے انہیں گہرا صدمہ پہنچا ہے اور وہ انتہائی غصے میں ہیں ۔افریقی امریکی جارج فلائیڈ کی دراصل گزشتہ ہفتے منیپولس میں پولیس حراست کے دوران موت ہو گئی تھی جس کے بعد امریکہ کے کئی شہروں میں پرتشدد مظاہرہ ہوا۔لیجنڈ جارڈن نے ایک بیان میں کہا کہ میں بہت دکھی ہوں اور انتہائی مایوس اور ناراض ہوں۔
میں سب کا غصہ، درد اور مایوسی سمجھ سکتا ہوں۔میں ان لوگوں کے ساتھ کھڑا ہوں جو ملک میں نسلی امتیاز کے خلاف ہیں۔بس اب بہت ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس اس کا حل نہیں ہے۔