فلائی اوور سے اسکراپ کارڈ بورڈ کار پر گر پڑا ، ایک ہلاک

   

تھانے : کار میں سوار ایک شخص ہلاک اور اس کا ساتھی شدید طور پر زخمی ہوگیا جب فلائی اوور سے 20 فیٹ کے فاصلے سے ایک ٹرک سے اسکراپ کارڈ بورڈ اُن کی کار پر گر گیا۔ تفصیلات کے مطابق تیز رفتار ٹرک فلائی اوور کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر اُلٹ گیا۔ ٹرک ڈرائیور ٹرک سے کود پڑا اور حادثہ کے فوری بعد وہاں سے فرار ہوگیا۔